نظرانداز کیے جانے پر شان مسعود ناراض، بڑااقدا م اٹھالیا

image

لاہور(نیوز ڈیسک)سلیکٹرز کی نظر کرم سے محروم پاکستان کے اوپننگ بلے باز شان مسعود نے دورہ نیدرلینڈز کے لیے پریکٹس میچ کے سلسلے میں پاکستان شاہینز کی ٹیم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈان کو معلوم ہوا ہے کہ شان مسعود شاہینز کے لیے کھیلنے پر خوش نہیں ہیں اور وہ سینئر ٹیم میں شامل ہونا چاہتے تھے، گزشتہ سال سے زبردست فارم کا مظاہرہ کرنے والے شان مسعود دورہ نیدرلینڈز کے لیے اہم امیدوار تھے کیونکہ ان کا پاسپورٹ ویزا پراسیسنگ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔تاہم پاکستان کے بجائے شاہینز کے لیے کھیلنے کی ہدایات ملنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ناراض ہو گئے ہیں کیونکہ وہ کیمپ چھوڑ کر انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے چلے گئے۔اس سال بنگلہ دیش کے خلاف نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق کے ڈیبیو اور ٹیسٹ ٹیم کے لیے مسلسل عمدہ کارکردگی کے بعد سے 32سالہ شان مسعود مسلسل ٹیم سے باہر ہیں حالانکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ ساتھ کاؤنٹی میں بھی بہترین کھیل پیش کر چکے ہیں۔عمدہ کارکردگی کے باوجود شان مسعود کو تینوں فارمیٹس میں نظر انداز کر دیا گیا ہے، 22-2021 میں قائداعظم ٹرافی میں 71.71 کی اوسط سے شان مسعود نے رنز اسکور کیے تھے، شان 2022 کی پاکستان سپر لیگ مین سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے، انہوں نے رنرز اپ ملتان سلطانز کے لیے 12 میچز میں 478 رنز بنائے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز نے انگلش کاؤنٹی کے آٹھ میچوں میں ایک ہزار سے زیادہ رنز بنائے تھے اور کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.