خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کا تشدد ،ویڈیو وائرل

image

  واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فضائی کمپنی اسپرٹ ایئرلائنز کے عملے کے ایک رکن نے خاتون مسافر پر نہ صرف نسل پرستانہ الفاظ کسے بلکہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اہلکار کو معطل کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایئرلائنز نے خاتون مسافر کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر اپنے اہلکار کو معطل کردیا۔ اسپرٹ ایئرلائنز نے اپنے بیان میں کہا کہ کسمٹرز کے ساتھ بدتمیزی یا ت ش دد ناقابل برداشت ہے۔یہ واقعہ چند دن قبل کا ہے جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈلاس فورٹ ورتھ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اسپرٹ ایئرلائنز کا اہلکار خاتون مسافر سے الجھ رہا ہے۔ اہلکار نے خاتون کو جسمانی ت ش دد کا نشانہ بنایا اور نسل پرستانہ جملے کسے۔اس دوران دیگر مسافر بھی آگئے لیکن اہلکار باز نہ آیا اور خاتون سے بحث کرتا رہا جس پر ایک اور مسافر درمیان آیا اور کہا کہ خاتون سے لڑنے کے بجائے مجھ سے لڑو۔pic.twitter.com/jdLKLWR6Cj

— DTX Daily (@dtxdaily) August 11, 2022


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.