فیروز خان پر بڑا الزام، اہلیہ نے شادی ٹوٹنے کی وجہ بتا دی

image

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان کی اپنی اہلیہ علیزے سےعلیحدگی ہو گئی ہے، جس کے تصدیق دونوں جانب سے کی جا چکی ہے۔

علیزے سلطان نے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بیان جاری کیا کہ ہماری 4 سالہ شادی الجھنوں کا شکار رہی، اس عرصے کے دوران میں نے اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی و نفسیاتی تشدد بھی برداشت کیا۔

انہوں نے یہاں تک لکھا کہ انہیں بے وفائی اور بلیک میلنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا، اور بہت سوچنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس خوفناک ماحول میں نہیں گزار سکتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Aliza Sultan (@alizasultankhan)

فیروز خان کی سابق اہلیہ نے لکھا کہ میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے ایسے تشدد زدہ ماحول میں پرورش پائیں، میرے بچوں کی بھلائی کیلئے یہ فیصلہ اہم تھا۔  میں اپنے بچوں کو سکھاؤں گی کہ کوئی زخم اتنا گہرا نہیں ہوتا کہ بھر نہ سکے۔

فیروز خان نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جس وجہ سے وہ زیادہ بات نہیں کر سکیں گے۔ تاہم کچھ ساتھی اداکاروں کی طرف سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا ریا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جیسے وہ اسکرین پر پرتشدد کردار ادا کرتے ہیں ویسے ہی وہ اصل زندگی میں بھی ہیں۔

یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان کی شادی 2018ء میں ہوئی تھی، جس سے دونوں کے دو بچے بھی ہیں، جبکہ دو سال سے دونوں کی علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.