یہ جیون کا رشتہ

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

تم سے ہے جیون کا رشتہ
سچا پیار اور سچا رشتہ

چاند کا جیسا ُاجلا ُاجلا
اور پھولوں سا مہکا رشتہ

ہے مضبوط پہاڑوں جیسا
اپنا بندھن اپنا رشتہ

سچ جانو کہہ ہے مجھ کو یہ
ہر رشتہ سے پیارا رشتہ
 

Rate it:
Views: 494
05 Feb, 2014