Add Poetry

اپنے حق میں ہیں دونوں دیواریں

Poet: جنید عطاری By: جنید عطاری, چکوال

اپنے حق میں ہیں دونوں دیواریں
بیچ جن کے دراڑ ہے حائل

کس عدالت میں کیجیئے فریاد
ایک دوجے کے ہم ہی ہیں قاتل

وصل اگرچہ پسند آیا ہمیں
ہجر ہی تھا مزاج کے قابل

اب بھلا کون اِن سے بحث کرے
صُورتوں سے ہیں ناصحا جاہل

ایک دوجے سے ایسے ملتے ہیں
جیسے دریا سے مل رہے ساحل

جنگ لڑنے کا مت کہو مجھ سے
کہ میں اپنے گماں میں ہُوں گھائل

اُٹھ کے اب موت کا کر استقبال
زندگانی گزر گئی کاہل
 

Rate it:
Views: 358
02 Aug, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets