کوئ بھی رنگ تیرے بعد مجھے راس نہیں

Poet: سید نذیر کاظمی By: Syed Nazeer Kazmi, Islamabad

کیا عجب ہے کہ وہ تکمیل کا احساس نہیں
تو میرے ساتھ ہے لیکن تو میرے پاس نہیں

ترک تعلق میں لیا کام بڑی عجلت میں
اب سمجھتا ہوں کے تھی وجہ کوئ خاص نہیں

کب تبسم سے نمی آنکھ کی چھپ سکتی ہے
کیسے کہہ دوں دل ء ویراں کو تیری آس نہیں

کون سا رنگ میں پہنوں ائے دل ء مضطر
کوئ بھی رنگ تیرے بعد مجھے راس نہیں

کیا ہوں غافل تیرے رت جگوں سے کہ اب میں
تیرے تغافل کو سمجھ لوں کہ توں اداس نہیں

Rate it:
Views: 478
09 Mar, 2016