Add Poetry

اک حسیں سراپا نگاہوں میں

Poet: UA By: UA, Lahore

اک حسیں سراپا نگاہوں میں یوں سمایا ہے
مجھے اپنے آپ میں بھی حسن نظر آیا ہے

دیکھتے ہی دیکھتے میں کیا سے کیا ہو گئی
مجھ میں اس طرح سے کوئی اور اتر آیا ہے

جب آئینے کو دیکھوں تو دیکھتی رہ جاؤں
آئینے کے روبرو کس روشنی کا سایا ہے

ایسا حسیں منظر کہیں پہلے کبھی دیکھا نہیں
جو میری نظروں سے ہو کہ دل میں اتر آیا ہے

عظمٰی یہ رنگ و روشنی کا عکس دل نشیں
تمہاری طرح میری بھی نظر بہت بھایا ہے

Rate it:
Views: 460
06 May, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets