Add Poetry

تیرہ شبی کا راہ میں بالکل بھی ڈر نہ ہو

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

تیرہ شبی کا راہ میں بالکل بھی ڈر نہ ہو
"دو چار سال تک تو الہی سحر نہ ہو"

بکھرے ہوئے ہوں جال خموشی کے ہر طرف
سوکھے ہوئے ہوں پیڑ کسی پر ثمر نہ ہو

ملنے کے بعد اس سے بچھڑنا پڑے مجھے
ایسا کوئی بھی رابطہ بارِ دگر نہ ہو

شاداب بستیوں میں فروکش ہو ہر کوئی
سردی سے جسم کانپے تمازت کا ڈر نہ ہو

فٹ پاتھ پر اسی کی گزرتے ہیں روز و شب
جس کا بھرے جہاں میں کہیں پر بھی گھر نہ ہو

پتھر مزاج شخص کو اپنا بنا لیا
وشمہ کسی بھی بات کا اس پر اثر نہ ہو

Rate it:
Views: 122
23 May, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets