محبت کی حسیں راہوں میں اکثر میں نے دیکھا ہے
جو ساتھی ساتھ چلتے تھے ، بچھڑتے میں نے دیکھا ہے
سجاتے تھے بڑے ہی شوق سے خیالوں کی حسیں دُنیا
بہت چھوٹی سی باتوں پر اُجڑتے میں نے دیکھا ہے
جو کہتے تھے کہ اِک پل بِن تیرے ہم رہ نہ پائیں گے
سامنا ہو تو اب چُپ چاپ گزرتے میں نے دیکھا ہے
جو کہتے تھے تیرا رشتہ زمانے بھر سے افضل ہے
اُنہی رشتوں کو پل بھر میں بدلتے میں نے دیکھا ہے