میرا اپنا ہے پیار کا دشمن

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

میرا اپنا ہے پیار کا دشمن
یار ہوتا ہے یار کا دشمن

پھول کھلتے نہیں ہیں گلشن میں
بن گیا ہے بہار کا دشمن

دل چرایا ہے جس نے ہی میرا
ہے یہ دریا کے پار کا دشمن

مارتا کوئی اپنا ایسے نہیں
ہے کسی اور دیار کا دشمن

کوئی شہزاد کو نہیں لالچ
دیکھا ہے اقتدار کا دشمن

Rate it:
Views: 210
23 Feb, 2023