وہ بھی کوئی زندگی ہےجس میں رانی نہیں ہوتی
جس میں کیدونہ ہو ایسی پریم کہانی نہیں ہوتی
جن بیچاروں کےنصیب میں محبوب کا پیار نہ ہو
محبت بھری ان لوگوں کی زندگانی نہیں ہوتی
دوستی کےسوااور بھی پاکیزہ رشتے ہیں
مگریہ پرانی ہوکربھی کبھی پرانی نہیں ہوتی
جو لوگ کسی سے بھلائی کر نہیں سکتے
زیست ان کی کبھی سہانی نہیں ہوتی
ایمان کی دولت اسے نصیب نہیں ہوتی
جس نے اسلام کی حقیقت پہچانی نہیں ہوتی
میری پیٹھ پیچھےبہت کچھ کہتے ہیں لوگ
اب ایسی باتوں سےمجھےپریشانی نہیں ہوتی