کاش

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

کاش
تم کتاب ہوتے
میں پڑھتا رہتا

تم خواب ہوتے
میں دیکھتا رہتا

تم کاجل ہوتے
میں آنکھوں میں سما لیتا

تم ساز ہوتے
میں سنتا رہتا

تم کلام ہوتے
میں سر دھنتا رہتا

تم گلاب ہوتے
میں سونگھتا رہتا

تم مقدس کتاب ہوتے
میں چومتا رہتا

Rate it:
Views: 466
01 Jul, 2009