کون کہتا ہے ایسے بھلا دیں گے لوگ

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

کون کہتا ہے ایسے بھلا دیں گے لوگ
خدمتِ خلق کیجے دُعا دیں گے لوگ

ہر کسی کو اگر اپنا سمجھے گا تو
ہوکے ممنون احساں صدا دیں گے لوگ

پیار بے لوث کرتا کسی سے ہے جو
اس کو کیسے یہاں پر دغا دیں گے لوگ

توڑتا جو نہیں دل کسی کا یہاں
عین ممکن نہیں ہے سزا دیں گے لوگ

جس کے گرویدہ ہوں چاہنے والے سب
اس کو عزت ملے گی وفا دیں گے لوگ

نیک شہزاد جب کام ہوگا یہاں
ایسے میں پیار سے سب دعا دیں گے لوگ

Rate it:
Views: 182
23 Feb, 2023