Add Poetry

یہ جو تُم بے سبب رُوٹھ جاتے ہو

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

یہ جو تُم بے سبب رُوٹھ جاتے ہو
لگتا ہے کہ اب تم جدائی چاہتے ہو

جُومتے ہوئے گاتے ہوئے  مسکراتے ہوئے
سچ بتائو جانم کس سے مل کے آتے ہو

تری آنکھیں انکار کرتی ہے اُن سے
جو باتیں تم اب جاناں! بتاتے یو

گر سینے میں نہیں محبت ترے
پھر کیوں محبت سے سینے سے لگاتے ہو

جب ہوتا ہے مطلب تو ڈورے آتے ہو
مطلب نکلتے ہی بھول جاتے ہو

رُلانا تم نے جدا ہو کے بھی نہ چھوڑا
کبھی یادوں میں  کبھی خوابوں میں رُلاتے ہو

میری قسمیں کھا کھا کے مجھے ہی کھا گئے تم
اب بتائو کس کے سر کی قسمیں کھاتے ہو

شعروشاعری کے ہنر سے بے خبر ہوں میں
تم کہہ کے شاعر مجھے میرا مزاق اُڑاتے ہو

جھگڑتے رہتے ہیں دل ودماغ میرے
تم جب تلخیوں کی آگ لگاتے ہو

توڑ کے تِیر میری چاہتوں کے نہال
صاحبہ جیسی مجھ سے وفا نباتے ہو

Rate it:
Views: 834
27 May, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets