ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اوگرہ نے ایل پی جی کی قیمت میں 2روپے فی کلو،گھریلو سلنڈرکی قیمت میں  18روپے  اور کمرشل سلنڈرکی قیمت  میں 72روپے اضافہ کردیا ہے۔

اضافے کے بعد اب ایل پی جی ملک بھر میں 127 کی جگہ 129 روپے فی کلو ،گھریلو سلنڈر 1496روپے کی جگہ 1514 روپے اور کمرشل سلنڈر 5756روپے کی جگہ 5825روپے  میں فروخت ہو گی۔

حکومت  کی جانب سے گزشتہ دوماہ میں گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 39 روپے کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔

اوگرہ نوٹیفیکیشن کے مطابق متعین کردہ قیمت سے زیادہ قیمت پرایل پی جی فروخت کرنے والے ڈِسٹری بیوٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکاناس حوالے سے چیئرمین  ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر  کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اوگرہ نوٹیفیکیشن میں متعین کردہ قیمت سے زیادہ قیمت پر ایل پی جی کسی صورت فروخت نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں ایل پی جی کا شارٹ فال نہیں ہو گا اور ملک بھر میں وافر مقدار میں گیس دستیاب رہے گی۔

عرفان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی کے کاروبار میں پولیس کی براہ راست مداخلت بالکل ختم کی جائے،ہمیں پولیس کی بھتہ گیری نامنظور ہے۔

چیئرمین  ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پولیس و سرکاری اہلکاروں کی بھتہ گیری و مداخلت نا منظور ہے اور اس کے خلاف کوئی مستقل حل نکالا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم وزیراعظم پاکستان  اور وزارت پیٹرولیم کے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا کارٹل ختم کرنے پر بے حد مشکور ہیں۔

دوسری جانب اوگرا نے پیٹرول پچیس پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سمری  بھی وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.