مشیر خزانہ سے چینی بینک کاروں کی ملاقات

وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے چائنا ڈویلپمنٹ بینک کے ڈائریکٹر جنرل گاؤ منگ گانگ کی قیادت میں چینی  بینک کاروں سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں چینی وفد کے سربراہ نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے چائنا ڈویلپمنٹ بنک کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے انفرا سٹر کچر کی تعمیر کے منصوبوں کے علاوہ پاکستانی معشیت کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے مخلتف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ پاکستانی معیشت تسلسل اور کامیابی سے استحکام کی جانب گامزن ہے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے امریکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مشیرخزانہانہوں نے اس امر کا اظہار یو ایس پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے پاکستانی وفد کے اعزاز میں واشنگٹن میں منعقدہ راؤنڈ ٹیبل ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے پاکستان میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کی حکومتی کاوشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کا حجم بڑھانے کی دعوت دی۔

راؤنڈ ٹیبل میں ایس اینڈ پی گلوبل،پیپسی کو، موٹرولا سلوشنز انک، سٹی، گوگل، ایکسن موبل اور دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے عہدہ دار موجود تھے۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک (اے آئی آئی بی) کے صدر جِن لی کون سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ معیشت کے ان شعبوں پر بات کی جن میں بنک کی جانب سے سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.