پشاور میٹرو سے مایوس شہری کا انوکھا احتجاج

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا فلیگ شپ منصوبہ ان کے تو گلے پڑ ہی گیا ہے مگر پشاور کے رہائشیوں کیلئے بھی مسلسل عذاب کا باعث ہے جس کے خلاف شہری احتجاج بھی کرتے کرتے تھک گئے ہیں۔

اس فرسٹریشن کا شکار ایک شہری نے گزشتہ رات بی آر ٹی کے معاملے پر پختونخوا حکومت کی ناکامی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی اے) کی ویب سائٹ ہیک کردی اور اس کے ساتھ اپنے دل کی بھڑاس بھی نکال دی۔

ہیکرز کے پیغام سے لگتا ہے کہ وہ شدید غصے میں ہیں۔ اس لیے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد ہوم پیج پر کافی سخت پیغام چھوڑا۔

ہیکرز نے اپنی شناخت ’کالے اژدھا‘ کے طور پر کرواتے ہوئے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے پوچھا ہے کہ یہ کیا ہے اور اس کے نیچے بی آر ٹی روٹ پر چلنے والے گدھے کی تصویر چسپاں کی ہے۔

غصیلے ہیکرز نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو جلد از جلد حل کرکے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

آخری پیغام میں ہیکر نے کہا ہے حرام خورو بی آر ٹی روٹ پر بس کی جگہ کھوتا چل رہا ہے۔

پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق ویب سائٹ رات کو ہی ریکور کرلی گئی تھی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.