شہر قائد میں ترقیاتی منصوبوں کا کام مکمل

کراچی شہر میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ سات ترقیاتی منصوبوں/ میگا پروجیکٹس کے فیتے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کاٹ دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شہید ملت روڈ انڈرپاس سمیت سات منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے، انڈر پاس آج ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

طارق روڈ انٹر سیکشن انڈر پاس سے شہریوں کو ٹریفک جام کی صورتحال سے نجات مل جائے گی۔

شہری اب یونیورسٹی روڈ جیل چورنگی سے کورنگی ہینو چورنگی تک بغیر کسی سگنل پر رکے سفر کرسکیں گے، شہید ملت روڈ پر سندھ حکومت کی جانب سے دو انڈر پاسز اور ایک فلائی اوور بنایا گیا ہے جبکہ دونوں انڈر پاسز پر ایک ارب 22کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

نا اہل وزیراعظم عمران خان نے معیشت کا ستیاناس کردیا، بلاول بھٹودیگر منصوبوں میں بیگم رعنا لیاقت علی خان فلائی اوور،، ٹیپو سلطان روڈ، سب میرین انڈرپاس، سن سیٹ فلائی اوور، کورنگی 12000 روڈ اور اسٹیڈیم  روڈ کا بھی آج افتتاح ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں شہید ملت روڈ پر انڈر انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو امید تھی کہ انہیں ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی، لیکن آج وہ ناامید ہوچکے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے اگر ہمیں معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو سخت محنت کرنا ہوگی، اگر بے روزگاری کا مقابلہ کرنا ہے تو مزدورں کو نوکریوں سے نکالنے کے بجائے تنخواہیں دینا ہوں گی، پیپلزپارٹی نے ہر دور میں مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں کہا  کہ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں اور  بزنس طبقہ نیب گردی کی وجہ سے خوفزدہ ہے اگر کوئی حکومت کام کررہی ہے تو صرف سندھ حکومت ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.