تھرڈامپائرنےپہلی بارنوبال کافیصلہ کردیا

دورِ جدید میں جہاں ہرشےمیں جدیدیت آرہی ہے وہی اب  کھیل کےمیدانوں میں بھی جدیدیت کوفروغ دیاجارہاہے۔

ہاکی کامیدان ہو، باسکٹ بال یا ٹینس کورٹ یاباکسنگ کارنگ ،بدلتے وقت  کےساتھ ساتھ ان میں  بھی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں ،اسی سلسلےمیں کرکٹ کےکھیل میں بھی گزرتےوقت کےساتھ ساتھ تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔

کرکٹ میں ہرگزرتےدن کے ساتھ نوبال کے بڑھتےہوئے تنازع کودیکھتے ہوئے نوبال کے لیے بھی تھرڈ امپائر کی مدد لینے کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔

فیلڈ امپائرز کی مسلسل غلطیوں اور متاثرہ ٹیموں کے احتجاج کے پیش نظر نوبال کے لیے تھرڈ امپائر کا آزمائشی بنیادوں پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ معاملہ اس وقت مزید سنگین شکل اختیارکرگیاجب اس بات انکشاف ہوا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائر نے 21نوبال نہیں دی تھیں۔

اس سلسلے میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان حیدرآباد دکن میں کھیلے گئےمیچ میں پہلی مرتبہ نوبال کے لیےتھرڈامپائر کی آزمائشی بنیادوں پرخدمات حاصل کی گئیں۔

کرکٹ کونسل کا قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ

بھارت نے پہلے باؤلنگ کرتےہوئے 20اوورزمیں ایک بھی نوبال نہیں کی جس کی وجہ سے تھرڈ امپائرکی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی۔

البتہ ویسٹ انڈین باؤلنگ کے دوران 13ویں اوور میں کیسرک ولیمزاس وقت تاریخ کاحصہ بن گئے جب تھرڈ امپائر نے ان کی جانب سے کرائی گئی گیند کو نوبال قرار دیا۔

یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ باقاعدہ طور پر تھرڈ امپائرنےاپنےاختیارات کااستعمال کرتےہوئےنوبال قراردی۔

واضح رہےکہ کچھ ماہ قبل  کرکٹ کونسل کی جانب سےجاری بیان میں واضح کیاگیاتھاکہ اس آزمائشی عمل کےدوران تھرڈامپائرہرگیندکی نگرانی کاذمےدارہو گااورنوبال کے لیے وکٹ پرپڑنےوالےاگلے پیر کاجائزہ لےگا۔

بیان میں مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایاگیاتھاکہ اگرباؤلرکااگلا پیرمقررہ حدود سےتجاوزکرتاہےتوتھرڈامپائراسی وقت فیلڈامپائرسے رابطہ کرے گاجوفوراًنوبال قراردیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.