کرسمس کی خو شی، سانتا کلازایکوریم میں جا پہنچا

جرمنی میں کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں سانتا کلاز مچھلیوں کے بیچ وبیچ ایکوریم میں جا پہنچا۔

دنیا بھر میں اس تہوار کی تیاریاں جہاں عروج پر ہیں وہیں سانتا کلازبھی لوگوں میں خوب خوشیاں بانٹنےنکل پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میونخ میں اس سانتا کلاز کو ہی دیکھ لیں جولوگوں میں خوشیاں بانٹنے کے لیے مچھلیوں کے ایکوریم میں پہنچ گیا اوردلچسپ شو کا انعقادبھی کیا۔

ذرائع کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ کے ایکوریم میں سالانہ اسکوبا سانتا شو کا انعقاد کیا گیا جس میں سانتا کلاز ڈائیور ٹینک میں اتر کر نہ صرف مختلف کرتب دکھاتے ہیں بلکہ مچھلیوں کو ان کی غذا بھی کھلاتے نظر آتے ہیں ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.