روپے کی قدر میں مزید استحکام

کراچی(24 نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام رہا، تاہم یورو اور پاؤنڈ مہنگے ہو گئے۔

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 154 روپے 98 پیسے برقرار رہی، تاہم یورو کی قدر 18 پیسے بڑھ کر 171 روپے 81 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر ایک پیسے بڑھ کر 203 روپے 86 پیسے ہو گئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قیمت مستحکم رہی، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت 154 روپے 70 پیسے برقرار رہی، یورو کی قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 171 روپے 50 پیسے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 30 پیسے کی کمی سے 203 روپے 20 پیسے رہ گئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.