ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی پیشگوئی

 اسلام آباد (92 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح دس فیصد ہے جو بڑھ سکتی ہے۔ ایشیا میں بھی مہنگائی کی شرح 2.8 فیصد سے بڑھ کر 3.1 فیصد ہو جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 73 فیصد سے کم ہے جو کہ آئندہ مالی سال  بڑھ سکتی ہے۔ بھارت کی عمومی گروتھ 2019 میں 6.5 فیصد اور 2020 میں  7.2 فیصد رہے گیا۔ علاقے کی عمومی گروتھ 5.4 فیصد سے کم ہو کر 5.2 فیصد ہو جائے گی ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا علاقے کی گروتھ میں کمی کا بنیادی سبب تجارتی تناؤ ہے۔ طویل المدتی تجارت اور تجارتی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.