بشریٰ انصاری نے طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی طلاق سے متعلق افواہوں کو ختم کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی ہے۔

لیجنڈری اداکارہ و گلوکارہ نے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پہلی بار اپنی طلاق کے بارے میں گفتگو کی۔

میزبان کے اس سوال پر کہ کیا آپ طلاق کے بارے میں عوامی سطح پر بات نہیں کرنا چاہتیں؟ انہوں نے تفصیلاً جواب دیتے ہوئے بتایا کہ دراصل یہ بہت پرانی بات ہے۔

انہوں نے سینئر اداکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں اور اگر کسی کی زندگی میں کوئی ایسا تکلیف دہ لمحہ آئے تو سب پریشان ہو جاتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے جمال شاہ اور فریال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ایک نہایت خوبصورت جوڑی تھے جب ان کی جوڑی ٹوٹ گئی تو لوگوں کے دل بھی ٹوٹ گئے، یہ اچھی بات ہے کہ کسی نے یہ نہیں کہا کہ اس میں عورت کا قصور تھا یا مرد کا۔

لیجنڈری اداکارہ کا کہنا تھا کہ مسائل سب کی زندگی مٰں ہوتے ہیں خواہ وہ اداکار ہوں، بینکر ہوں، ڈاکٹر ہوں یا کسی اور پیشے سے منسلک افراد، ان باتوں کا عوام کو ادراک نہیں ہوتا اس لیے میں نے نجی زندگی کی اس بات کو عوام کے ساتھ شیئر کرنا ضروری نہیں سمجھا۔

خیال رہے کہ معروف اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری کی شادی پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

بشریٰ انصاری کی ہدایت کار اقبال حسین کے ساتھ دوسری شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں تاہم معروف ہدایتکار نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.