فیس بک پاکستان میں پولیو کےخاتمے میں مدد کرے گا

پاکستان نے کہاہے کہ فیس بک پاکستان میں پولیو کے خلاف جنگ میں ہر ممکن مدد کرے گا، پاکستان دنیا کے تین ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا۔

 پولیو کے کے خاتمے میں ثمرات نظر آنا شروع ہوئے ہیں، 2016 میں کمی آئی اور 2018 میں صرف 12 کیس سامنے آئے مگرگزشتہ سال تشویشناک حد تک 136 کیس رپورٹ ہوئے تاہم اسی دوران پولیو مہم کے خلاف سوشل میڈیا میں پولیو کے قطروں کے خلاف ایک وڈیو جاری کی گئی جو کہ شرانگیزی تھی۔

پاکستانی حکام نے فیس بک سے کہا ہے کہ وہ پولیو کے ویکسین کے خلاف مواد فیس بک سے ہٹائے، ویڈیو کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل پولیو کے خلاف مہم کو خراب کرنے کے مترادف تھا اور اس طرح پولیو ورکرز کی جان کو خطرہ پیدا ہوا۔محکمہ صحت کے مطابق فیس بک نے ایسی درجنوں وڈیوزہٹائی ہیں۔

رواں ہفتے فیس بک کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کا دورہ کیا اورفیس بک کے ریجنل ڈائریکٹر پبلک پالیسی رافیل فرانکیل نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا سے ملاقات کی۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ فیس بک کے جاری تعاون سے ہم بہت جلد پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنا دیں گے،صحت کے شعبہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے فیس بک سے استفادہ کیا جا رہا ہے،ملاقات میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے فیس بک پر منفی مواد کو بلاک کرنے اور تعاون کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2019 میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا نے انسداد پولیو پروگرام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

فیس بک کے ریجنل ڈائریکٹر پبلک پالیسی رافیل فرانکیل کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے فیس بک انٹرنیشنل کا تعاون جاری رہے گا،حکومت پاکستان کی کوششیں پولیو کے خاتمے کیلئے موثر ثابت ہورہی ہیں،پولیو کے جڑ سے خاتمے کیلئے فیس بک انٹرنیشنل اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.