چین پاکستان کے مابین تعلقات علاقائی امن و استحکام کی مضبوط بنیاد ہیں: صدر علوی

اسلام آباد (صباح نیوز) صدرڈاکٹر عارف علوی نے امید ظاہر کی ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان توانائی، صنعت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بھرپور مواقع سے مستفید ہو گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں چین کے سفیر یائوجنگ سے ملاقات میں کہی۔ صدر نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت دونوں ملک مختلف منصوبوں کی تکمیل میں مثالی تعاون کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور اقتصادی راہداری دونوںملکوں کے باہمی تعلقات مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات علاقائی امن اور استحکام کی مضبوط بنیاد ہیں۔ صدر نے کہا کہ چین نے ہمارے اہم قومی امور پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے خصوصاً مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر چین کی تعریف کی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.