ایم ڈی پاکستان بیت المال, توہین عدالت کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ میں ایم ڈی پاکستان بیت المال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ 14مئی2019 کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔

عدالت کے حکم پر اس کی سینارٹی کا تعین نہیں کیا جا رہا، اس بنا پر درخواست گزار ترقی کے حق سے محروم ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایم ڈی بیت المال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے، عدالت نے درخواست پر ایم ڈی بیت المال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.