شہباز شریف کی جانب سے فواد حسن فواد کی ضمانت کا خیرمقدم

اسلام آباد: (21 جنوری 2020) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے فواد حسن فواد کی ضمانت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا بے پناہ شکرادا کرتے ہیں کہ ایک اور بے گناہ کو آج انصاف ملا۔ فواد حسن فواد ایک انتہائی ایماندار، قابل اور ذہین افسر ہیں۔ ایسے محب وطن افسران کسی بھی ملک کی خوش قسمتی ہوتے ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ فواد حسن فواد نے انتہائی دردمندی اور خلوص دل سے پاکستان اور عوام کی خدمت کی۔ ایسے محب وطن افسران کسی بھی ملک کی خوش قسمتی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ ایسے اچھے انسان اور لائق افسر کو ناحق قیدوبند کا سامنا کرنا پڑا۔ دکھ کی بات ہے کہ انسانی حقوق کے منافی فواد حسن فواد کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ فواد حسن فواد کو غیرمنصفانہ اور نامساعد حالات کا دانستہ شکار کیا گیا۔ فخر ہے کہ فواد حسن فواد نے ضمیر پر سودے بازی کی بجائے سختیاں اور مشکلات جھیلنے کو ترجیح دی۔ امید اور دعا ہے کہ کوئی ناحق جیل اور قید میں نہ رہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.