وزیراعظم نے گندم اور آٹے سے متعلق معاملہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم عمران خان نے گندم اور آٹے سے متعلق معاملہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کمیٹی کے کنوینئر اور تین ارکان ہوں گے جن میں ڈائریکٹر جنرل انسداد بدعنوانی پنجاب، انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے جو گریڈ بیس یااکیس سے کم نہ ہوں اور تیسرا رکن کنوینئرکی مرضی سے شامل کیاجائے گا۔ کمیٹی گندم بحران کی وجوہات اور حالات کی نشاندہی کریگی ۔ کمیٹی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس موجود گندم ذخائر اور انتظام کا جائزہ لے گی اورآئندہ ماہ کی چھ تاریخ تک وزیراعظم کو اپنی رپورٹ پیش کریگی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.