وزیراعظم کا پاکستان کیلئے برطانوی ٹریول ایڈوائزری کا خیر مقدم

اسلام آباد: (24 جنوری 2020) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کیلئے برطانیہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معاشی مسائل کے حل میں مدد ملے گے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری سے سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ بلاشبہ یہ ایک بڑی خوشخبری ہے جس سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور پاکستان کو درپیش دو اہم ترین معاشی مسائل یعنی روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی۔

دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مثبت ٹریول ایڈوائزی سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جسے اللہ تعالیٰ نے انتہائی خوبصورت فطری مناظر سے نواز رکھا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پرتپاک مہمان نوازی پاکستانی سرزمین کا خاصہ ہے۔ 2015ء کے بعد برطانیہ ٹریول ایڈوائزی کے حوالے سے پہلی بڑی پیشرفت ہے، سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.