پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات مکمل

بیجنگ: (23 جنوری 2020) پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات مکمل ہوگئے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کے درمیان مذاکرات 2 روز تک 21 اور 22 جنوری کو ہوئے۔ اجلاس کے دوران پاکستان کی نمائندگی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کی اور پاکستان کا کیس شاندار طریقے سے لڑا۔

ایف اے ٹی ایف کی ٹیم 14 ممالک کے ماہرین پر مشتمل تھی اور اس کی سربراہی چین کے ڈی جی فنانشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سربراہ نے کی۔

مذاکرات کے دوران ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی رپورٹ پرتفصیلی غور کیا۔ سیشن میں ایف اے ٹی ایف حکام کی جانب سے پاکستانی وفد سے کوئی سوال نہیں کیا گیا۔ مجموعی طور پر پاکستان کی پیشرفت رپورٹ پر ردعمل حوصلہ افزا رہا۔

ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس 16 سے 19 فروری کو پیرس میں ہوگا جس میں جوائنٹ ورکنگ گروپ پاکستان سے متعلق رپورٹ پیش کرے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.