ایرانی وزیر دفاع نے ایک بار بھر امریکا کو کیا خبردار! میزائل پروگرام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے میزائلوں میں اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بہت اعلیٰ ہے اور امریکیوں نے عین الاسد چھاونی میں اس کا بخوبی مشاہدہ کیا ہے۔

سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے امریکہ کے دہشت گردانہ حملے میں قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلمیانی کی شہادت کا انتقام لینے کے لیے آٹھ جنوری کو عراق میں امریکہ کی سب سے اہم فوجی چھاونی عین الاسد کو میزائلوں کا نشانہ بنایا تھا۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے سیٹلائٹ راکٹ اور میزائلوں کے درمیان تعلق کے بارے میں کہا کہ، سیٹلائٹ لے جانے والے راکٹوں کا میزائل پروگرام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ مکمل طور سے ایک سول پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنا ایران کا مسلمہ حق ہے اور تہران پوری قوت کے ساتھ اپنے خلائی پروگرام کو ترقی دیتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: بالآخر پینٹاگون نے کرلیا اعتراف، ایران کے حملے میں109 امریکی زخمی۔۔۔ تفصیلات آگئیں

واضح رہے کہ امریکی وزارت جنگ نے ایک بار پھر عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کے میزائلی حملے میں اپنے زخمی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان حملوں میں ایک سو نو امریکی فوجی برین انجری کا شکار ہوئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.