کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی، ہلاکتیں 1665

کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تین روز سے مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے، تاہم عالمی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ وبا کے حوالے سے کسی قسم کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین میں وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 1،665 ہو گئی ہے، جبکہ دنیا بھر میں 68 ہزار سے زیادہ افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ چین کے صوبہ ہوبئے میں نئے کیسز میں پچھلے تین دن سے کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ دیگر شہروں میں 12 دنوں میں کم سے کم کیسز سامنے آئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں وبا کیا رخ اختیار کرے گی، اس حوالے سے پیش گوئی کرنا ناممکن ہے۔

مزید پڑھیں’وائرس کے باعث کمرے تک محدود تاہم معاملات بہتر ہوئے‘Node ID: 455671کورونا وائرس کتنے ملکوں تک پہنچا ہے؟Node ID: 455876کورونا وائرس اندازوں سے کہیں بڑھ کر خطرناکNode ID: 458901

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ممالک اور نجی اداروں سے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور وائرس کے بارے میں ہیجان نہ پھیلانے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا سے وقت مانگا ہے اور ان کو نہیں معلوم کہ اس پر قابو پانے کے لیے کتنا وقت درکار ہوگا۔

اقوام متحدہ نے چین سے وائرس کی تشخیص کے طریقہ کار پر مزید تفصیل مانگی ہے۔

جمعرات کو  کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں یک دم اضافہ سامنے آیا تھا جب چینی حکام نے متاثرین کی تعداد ریکارڈ کرنے کا طریقہ کار تبدیل کیا۔

صوبہ ہوبائی میں حکام کے مطابق وائرس سے متاثرہ  افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ وائرس کی تشخیص کے دائرہ کار کو وسیع کرنا تھا۔ نئی فہرست میں وہ متاثرین بھی شامل تھے جن میں وائرس کی تشخیص پھیپھڑوں کے سکین کی بنیاد پر ہوئی تھی۔

دنیا بھر میں 68،000 سے زیادہ افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پیڈبلیو ایچ او کے مطابق اس کے عالمی ماہرین کی ٹیم جلد بیجنگ روانہ ہو گی۔

دوسری جانب جاپان کے ساحل پر کھڑی کروز شپ ڈائمنڈ پرنسز میں سوار 355 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

پانچ فروری سے مسافر ڈائمنڈ پرنسز میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو وائرس کے پھیلنے کے ڈر سے باہر آنے نہیں دیا جا رہا۔

امریکہ، جاپان اور ہانگ کانگ اپنے شہریوں کو بحری جہاز سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جاپان کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 1219 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 355 کے وائرس سے متاثر ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔

ڈائمنڈ پرنسز پر سوار 3700 افراد کا تعلق پچاس سے زیادہ ممالک سے ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.