کورونا وائرس سے کرکٹ سمیت زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا، وقار یونس

لاہور: (06 اپریل 2020) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے کرکٹ سمیت زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں لوگ اس وبا کو سیریس نہیں لے رہے۔

آسٹریلیا سے پاکستانی اسپورٹس صحافیوں کے ساتھ آن لائن میڈیا سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کو فٹنس پر مزیدکام کرنے کی ضرورت ہے۔ محمد عامر، وہاب ریاض، سرفراز احمد پاکستان کرکٹ کا سرمایہ ہیں۔ ملک اچھے فاسٹ باؤلرز سامنے آرہے ہیں۔ پاکستان میں لوگ کرونا کو سیریس نہیں لے رہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ ٹائیگر فورس کا حصہ بننےکوتیار ہوں۔خالی اسٹیڈیمم میں کلوز ڈور میچز کے حق میں نہیں۔ لیکن کرونا کے وار لمبے ہوگئے تو پھر دنیا کواس بارے میں سوچنا پڑے گا۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ اپنے دور میں برائن لارا سمیت نامور بیٹسمینوں کا سامنا کیا۔اس دورمیں کھیلتے ہوئے ویرات کوہلی کابھی توڑ نکال لیتا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پرفارمنس بہت خراب رہی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

1