پیپلزپارٹی نے اسٹیل ملز کے ملازمین کو برطرف کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا

اسلام آباد: (03 جون 2020) پیپلزپارٹی نے اسٹیل ملز کے ملازمین کو برطرف کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے شدید ردعمل میں حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ وفاقی حکومت ریاست کے ماتحت اداروں کے مزدوروں کے خلاف سازشیں بند کرے۔ ملازمین کو نوکریوں سے نکالا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی کابینہ کے کچھ ارکان افراتفری کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ قومی ایئرلائن اور پاکستان اسٹیل ملز پہلے دن سے پی ٹی آئی حکومت کے نشانے پر ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بے روزگاری اور نجکاری کے حکومتی اقدامات کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

63