شہر قائد میں مون سون کا دوسرا سسٹم کل سے جلوہ گرہوگا

کراچی:(16جولائی 2020)شہر قائد میں مون سون کا دوسرا سسٹم کل سے جلوہ گر ہوگا،مون سون کے دوسرے اسپیل سے 30 سے40ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

ڈی جی میٹ کے مطابق شہر میں دوسرے اسپیل سے گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانہ درجے کی موسلا دھار بارش کا امکان ہے،بارش سے قبل گرد الود ہوائیں چلیں گی جس کی رفتار 40سے60 کلو میٹر تک ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے،اس دوران شہر میں 30 سے40ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

ڈی جی میٹ کے مطابق آج موسم گرم اور مرطوب رہےگا،جبکہ رات میں بوندا باندی کا امکان ہے،اس وقت درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کی رفتار 10ناٹیکل میل ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

23