سعودی خاتون شہسوار کی 40 کلومیٹر گھڑ دوڑ میں کامیابی

سعودی عرب کی ایک خاتون گھڑسوار نے گذشتہ روز مملکت میں ہونے والےالخالدیہ گھڑ دوڑ مقابلے میں ایک دن میں 40 کلو میٹر کی ریس میں اول آنے کے بعد اب 80 کلو میٹر کی ریس کے مقابلے کی تیاری کررہی ہیں‌۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گھڑ سوار ابرار عبدالقادر نے ریاض میں ہونے والے الخالدیہ  گھڑ دوڑ  میں حصہ لیا اور وہ 40  کلو میٹر کا مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہی۔

ابرار العبدالقادر نے انگریزی ادب اور اس کے ترجمے میں گریجویشن کی جس کے بعد اس نے پروجیکٹ مینجمنٹ اور رسک مینجمنٹ میں پیشہ ورانہ ڈگری حاصل کی۔

سعودی خواتین وسائل کی کمی کے باوجود گھڑ سواری پر مشق کرتی ہیں۔(فوٹو العربیہ)

انہوں نے  کہا کہ 'شہسواری ایک دنیا ہے۔ ایک بار جب آپ اس میں قدم رکھتے ہیں تو اس سے نکلنا مشکل ہوجاتا ہے لہذا ہر منٹ آپ قریب رہتے ہیں۔

گھڑ دوڑ کے مقابلے آپ کو کچھ نیا سکھاتے ہیں۔ یہ ایک ایسا مشغلہ ہے جس میں‌ آپ صبر اور برداشت سیکھتے ہیں۔ آپ کی گھڑ سواری کی مہارت اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ اس کے کئی جسمانی فوائد ہیں مثلا کمر کا سیدھا رہنا، پٹھوں کی مضبوطی اور کیلوری جلانے جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

اس کھیل کا اہم عمل گھڑ سواری میں اعلی درجے کی پیشہ ورانہ مہارت ہے۔(فوٹو العربیہ)

ابرار نے مزید کہا میں نے گھڑ سواری کی دنیا میں بہت کچھ سیکھا۔  ہم گھوڑے سے بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ آپ اس کے قریب رہتے ہیں‌۔ یہ ایک حیرت انگیز مخلوق ہے اور یہ آپ کو مضبوط اور قابو میں رکھتا ہے۔

جیسے ہی آپ نے اس کا اعتماد حاصل کرلیا آپ کے اور اس کے درمیان حیرت انگیز  ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔ جب بھی آپ اسے پیار ، عزت اور اعتماد دیتے ہیں وہ اسے آپ کو دو بار لوٹاتا ہے۔ گھڑ سواری ایک ایسا کھیل ہے جو آپ کی فٹنس اور پٹھوں کی لچک کو بہتر کرتا ہے اور آپ کو دوسرے کھیلوں کے لیے بھی تیار کرتا ہے۔

گھڑ دوڑ سے پٹھوں کی مضبوطی اور کیلوری جلانے جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔(فوٹو العربیہ)

ابرارعبدالقدار کا کہا ہے کہ سعودی خواتین آج اپنے عزائم کی بلندیوں ‌کو چھو رہی ہیں۔

مجھے بہت فخر ہے کہ بہت سی سعودی خواتین وسائل کی کمی کے باوجود گھڑ سواری پر مشق کرتی ہیں لیکن انہوں نے اس میدان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کسی سوار کے لیے کامیابی کا سب سے اہم عمل  گھڑ سواری میں اعلی درجے کی پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنا ہے۔ اس کا سب سے پہلا اصول گھوڑے پراپنا توازن برقرار رکھنا ہے۔

 

سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

205