ڈائریکٹر کوگلے لگانے والے کرونا کاشکار افسرکیخلاف مقدمہ درج

فوٹو: اسکرین گریب

کرونا سے متاثرہ کے ایم سی کے افسر شہزاد انور کی جانب سے بلديہ عظمیٰ کے ڈائریکٹر کو گلے لگانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تنخواہ روکنے پر کرونا کے مریض کے انوکھے انتقام پر بلديہ عظمیٰ کراچی کے سینیئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم نے شہزاد انور کے خلاف تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج کروایا۔

مقدمہ ميں سرکاری ملازم کے کام کی راہ ميں رکاوٹ ڈالنے اور دھمکی دينے کی دفعات شامل کی گئيں۔

گزشتہ روز تنخواہ روکنے پر کے ايم سی افسر انتقاماً کے ايم سی ہيڈ آفس جا کر سے گلے ملا اور بوسہ دیا۔ کرونا کے مریض نے ديگر افسران سے بھی ملاقات کی اور بعد ميں اپنی کرونا رپورٹ دکھائی جہاں مثبت رپورٹ ديکھتے ہی کے ایم سی ہیڈ آفس میں سب نشستيں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سینیئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی نے بتايا کہ شہزاد انور کو کرپشن شکايات پر 5 اکتوبر کو معطل کیا گیا اور ایچ آر ایم کو رپورٹ نہ کرنے پر تنخواہ روک لی گئی تھی۔

شہزاد انور کی اس حرکت پر انتظامیہ نے ايکشن ليتے ہوئے شوکاز بھی جاری کيا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

119