امریکا کی معروف اداکارہ ایما رابرٹس نے اپنے بیٹے کی تصویر پوسٹ کردی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اداکارہ ایما رابرٹس نے پہلی مرتبہ اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی جو کہ ان کے مداحوں کو خوب پسند آئی۔متعلقہ خبرامریکی اداکارہ انجلینا جولی کی فلم میں ٹام ہارڈی کاسٹ
امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی فلم میں ٹام ہارڈی کو کاسٹ کر...
29 سالہ ایما رابرٹس نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بیٹے روہڈس رابرٹ کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں وہ اسے انتہائی محبت کے ساتھ گود میں لئے ہوئی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں ماں اور بیٹے نے ایک ہی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا ایک چیز صحیح کرنے کے لئے سال 2020 شکریہ۔یاد رہے کہ اس پیغام اور تصویر کو ساڑھے 25 لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا، ساتھ ہی ماں اور بیٹے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ ایما رابرٹس کے پہلے بچے کی پیدائش گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی۔ -->
