قصور: چھت کرنےسےایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

قصور(روزنامہ اوصاف)قصور کے نواحی گاؤں نتھے والا میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مکان کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث گری، ملبے تلے 5 افراد دب گئے تھے جن میں سے 60 سالہ مبشر، 40 سالہ منصف اور 3 سالہ عمیر جاں بحق ہوگئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ 2 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

23