ن لیگی اپنا مال بناگئے،عوام کو مہنگی بجلی میں پھنسا گئے،شہبازگل

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ ن لیگی اپنا مال بناگئے،عوام کو مہنگی بجلی میں پھنسا گئے،پاکستان مسلم لیگ(ن)نے اپنا مال بنانے کے چکر میں22,000میگاواٹ کے اضافی بجلی بنانے کے منصوبوں کے کنٹریکٹ کر ڈالے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔

حکومت نے2سال میں5ارب ڈالرزکا بیرونی قرضہ لیاانہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کی جی ڈی پی ہر سال 7% بڑھتی ہوتی تب بھی زیادہ سے زیادہ پاکستان کو 10,000میگاواٹ کے منصوبے درکار تھے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)نے اپنا مال بنانے کے چکر میں22,000میگاواٹ کے اضافی بجلی بنانے کے منصوبوں کے کنٹریکٹ کر ڈالے۔خود تو پیسہ بنا گئے لیکن عوام کو دنیا کی مہنگی ترین بجلی کے چکر میں پھنسا دیا۔شہبازگل نے کہا کہ سردیوں میں ہم تقریباً 13 ہزار میگا واٹ استعمال کرتے ہیں اور 26ہزار میگاواٹ کے بغیر استعمال پیسے دیتے ہیں۔گرمیوں میں تقریباً 25 ہزار استعمال کرتے ہیں اور 11 ہزار کے بغیر استعمال پیسے دیتے ہیں۔حکومت کے پاس۔ صرف دو آپشن، یہ گھاٹا بجلی مہنگی کر کے ادا کریں یا بیرونی قرضے لے کر۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

32