امریکہ کے معروف ٹی وی اور ریڈیو ہوسٹ لیری کنگ 87 سال کی عمر میں چل بسے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیری کنگ عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ماہ سے ان کا علاج جاری تھا۔
رپورٹ کے مطابق لیری کنگ کو پچاس ہزار سے زائد انٹرویوز کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ اپنے منفرد انداز کے باعث کافی مقبول تھے۔
