چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کی سمری تیار

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کی سمری تیار کر لی گئی ۔

ذرائع حکام یوٹیلیٹی اسٹور کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے اضافہ کا امکان ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 75 روپے فی کلو کرنے کی تیاری ہے۔

ذرائع حکام یوٹیلیٹی اسٹور کا کہنا ہے کہ چینی کی مقامی سطح پر خریداری بڑا مسئلہ بن گئی ہے جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے چینی کی قیمت میں اضافہ کی سمری کل منظور کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع حکام یوٹیلیٹی اسٹور کا یہ بھی کہنا ہے کہ ‏شوگرملز نےیوٹیلیٹی اسٹورزکو سب سے کم بولی 92روپے فی کلو دی جبکہ ٹرانسپورٹ اورپیکنگ چارجزکے 10 روپے علیحدہ سے پڑتے ہیں۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کئے بغیر چینی کی فراہمی ممکن نہیں جبکہ چینی کی ایکس فیکٹری فی کلو قیمت 82 روپے ہے۔

ذرائع حکام یوٹیلیٹی اسٹور نے مزید کہا کہ ‏یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی طرف سے35ہزارمیٹرک ٹن چینی کی خریداری کے ٹینڈر پر کل فیصلہ ہوگا۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

277