ایف بی آرنے جعلی ای میلز سے متعلق لوگوں کوخبردارکردیا

وفاقی بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ای میلز وائرس زدہ اور معلومات چرانے کی کوشش ہے۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو ڈیفالٹرز کی بنیاد پر کوئی ای میل نہیں بھیجی ہے۔ جعلی ای میلز وائرس زدہ اور معلومات چرانے کی کوشش ہے۔

عوام کو مطلع کرتے ہوئے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ای میل آئی ڈی کے ذریعے جعلی ای میلز بھیجی جارہی ہیں۔

[email protected]

ايف بي آر نے شہريوں کو خبردار کيا ہے کہ ٹيکس دہنگان کو ايک جعلی ای میلزایڈریس سے ای ميلز بھیجی جار ہی ہیں جن کا مقصد لوگوں کی معلومات چرانا ہے۔ ٹیکس گزار ایسی ای میلز کو مکمل طور پر نظر انداز کردیں۔

ايف بی آر کے مطابق جعلی ميلز ميں انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ کی تفصیلات کا معائنہ کرنے کا کہا جارہا ہے۔ اگر کسی کو ايسی ميل موصول ہوجائے تو وہ متعلقہ اتھارٹيز کو آگاہ کرے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

310