زمبابوے کوپہلے ٹی20میں شکست

فوٹو: پی سی بی

پاکستان نے زمبابوے کو سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں 11رنز سے شکست دیدی۔

ہرارے کے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 82رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آوَٹ رہے۔ پاکستان کے 6 بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔

اس سے قبل زمبابوے نے  ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم بابر اعظم 2رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور دانش عزیز نے 15،15 رنز بنائے۔ زمبابوے کے ویزلی مدھیویرے اور لیوک جونگوے نے دو، دووکٹیں حاصل کیں جبکہ رچرڈ این گراوا اور بلیسنگ موزارابانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کی جانب سے کریگ ایرون 34 اور لیوک جونگوے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے عثمان قادر 3، محمد حسنین2 جبکہ حفیظ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، عثمان قادر۔

زمبابوے

کپتان شان ولیمز، رائن برل، رگس چکابوا، کریگ ایرون، لیوک جونگوے، تناشی کامنکاموے، ویزلے مدھویرا، ویلنگٹن مساکدزا، تادیوناشے مارومانی، بلیسنگ مزربانی، رچرڈ نگروا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

43