شہبازشریف نےلاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

فوٹو: آن لائن

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بیرون ملک نہ جانے دینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست وکیل امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی جس میں وزارت داخلہ کے سیکرٹری، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کو فریق بنایا گیا۔

عدالتی حکم پر عمل درآمد کی درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

شہباز شریف نے درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے انہیں علاج کیلئے بیرون جانے کی اجازت دی لیکن 8مئی کو بورڈنگ پاس جاری ہونے باوجود لاہور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ شہباز شریف کے مطابق انسپیکٹر امیگریشن نے انہیں بتایا پی این آئی ایل میں نام کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جا سکتے۔

لیگی رہنما کی درخواستوں پر منگل کو سماعت کا امکان ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہباز شریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے بلیک لسٹ میں نام موجود ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

تاہم گزشتہ ہفتے بیرون ملک روانگی کے لیے جب شہباز شریف لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جس پر اپوزیشن لیڈر واپس گھر روانہ ہوگئے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

30