پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان، سمری تیار

اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کا تعین کیا گیا ہے۔

اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔ اوگرا کی سمری پر وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

گزشتہ ہفتے اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا۔

اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.48 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.252 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔ سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 9.969ڈالر فی یونٹ تھی۔ سوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

1006