ایم آئی اسمارٹ واچ کی 8اہم خصوصیات

image

ایم آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے لی گئی تصویر

اسپورٹس ویئر اسٹائل کی ایم آئی اسمارٹ واچ ہاتھ پر پہننے کے لیے ایک بہترین واچ (گھڑی) ہے جوکہ پاکستان کے ایم آئی اسٹور پر 19ہزار999 کے بجائے 17ہزار499 روپے میں دستیاب ہے۔

اسمارٹ واچ میں صحت سے متعلق بھی چند خصوصیات ہیں جو اس گھڑی کو صارفین کے لیے نمایاں بناتی ہے۔

واچ کی 8اہم خصوصیات

اسمارٹ واچ میں 35 ملی میٹر یعنی 1.39 انچ گول امولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو آپ کو صحت مند اور تندرست رکھتا ہے

واچ کا وزن 32 گرام ہے جوکہ تین رنگوں کالا، گہرا نیلا اور ہلکے سفید میں دستیاب ہے

ایم آئی اسمارٹ واچ میں 100 سے زائد ڈیزائننگ فیچرز ہیں

واچ میں 12 نینو میٹر ہائی اینڈ جی پی ایس چپ نصب ہے

اس میں جیو میگنیٹک کمپاس، دل کی دھڑکن، آکسیجن کا تناسب، ایئر پریش سینسر سمیت صحت سے متعلق دیگر سینسرز موجود ہیں

اسمارٹ واچ کی بیٹری 2گھنٹے میں چارج ہو جاتی ہے اور یہ اگلے 16 روز تک چلتی ہے۔ بیٹری میں 50گھنٹے جی پی ایس اور اسپورٹس کے لیے دیے گئے ہیں

اسپورٹس کے کل 117 موڈ واچ میں موجود ہیں

یہ واچ دل کی دھڑکن کو 24گھنٹے مانیٹر کر سکتی ہے

دیگر خصوصیات

ان 8خصوصیات کے علاوہ اسمارٹ واچ کو پانی سے محفوظ بنایا گیا ہے اور یہ پہن کر تیراکی کی جا سکتی ہے۔ واچ 50 میٹر پانی کی گہرائی کے لیے بنائی گئی ہے۔ اسکا چارجنگ کا نظام میگنیٹک ہے جبکہ اینڈرائڈ ورژن او ایس اور آئی او ایس ہے۔

اسمارٹ واچ کو ایم آئی اسٹور سے آن لائن بک کرکے 17ہزار499 میں خرید سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.