سعودی عرب: ہوا سے آکسیجن جذب کرنے والا وینٹی لیٹر تیار

image

سعودی عرب کے سائنسدانوں نے ہوا سے آکسیجن جذب کرنے والا وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے۔

 سعودی عرب کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ذہین اور مختصر وینٹی لیٹر بنا لیا ہے جو ہوا سے آکسیجن جذب کرتا ہے اور مریض کی ضرورت کے مطابق آکسیجن کی مقدار میں کمی بیشی کرتا رہتا ہے۔

یہ کارنامہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے احد سیّد اور ڈاکٹر عدنان قمر نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے۔

عام وینٹی لیٹرز کے برعکس اسے ہر وقت آکسیجن سلنڈر یا سینٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم سے منسلک رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ یہ اپنے اطراف کی ہوا جذب کرکے اس میں سے آکسیجن الگ کرکے مریض کو فراہم کرتا رہتا ہے۔

یہ وینٹی لیٹر جسے وینٹی بیگ کا نام دیا گیا ہے، خاص طرح کے سینسرز اور مصنوعی ذہانت والے مؤثر نظام سے لیس ہے ، انہیں استعمال کرتے ہوئے یہ مریض کی دھڑکنوں اور سانس کی رفتار کے علاوہ ان میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی مسلسل نظر رکھتا ہے اور ان ہی کی بنیاد پر مریض کو درکار آکسیجن کی مقدار میں بھی کمی بیشی کرتا رہتا ہے۔

ڈاکٹر عدنان قمر اور احد سیّد کا تیار کردہ یہ ذہین وینٹی لیٹرکے اے یو ایس ٹی کورونا انوویشن چیلنج نامی مقابلے کا فاتح بھی قرار دیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ یہ وینٹی لیٹر اتنا مختصر ہے کہ اسے آسانی سے ایک عام ایمبولینس میں نصب کیا جاسکتا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اسے مریض کے گھر پر بستر کے سرہانے بھی رکھا جاسکتا ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.