سلمان خان کی بھانجی بہت جلد فلموں میں آنے کیلئے تیار

image
بھارتی اداکار سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری ایک رومانوی بالی ووڈ فلم سے اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری ایک رومانوی بالی ووڈ فلم سے اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی بھانجی علیزے پچھلے دو سال سے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی تھیں۔

اس حوالے سے علیزے کے والدین کا خیال ہے کہ ان کی بیٹی اپنے ماموں سلمان کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں آنے کو تیار ہیں۔

علیزے آئندہ ماہ سلمان خان پروڈکشن کے ساتھ کام بھی شروع کردیں گی جبکہ بالی ووڈ سلطان بھانجی کے کام کا  بظور مشاہدہ بھی کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس معاملے میں اب تک تمام چیزوں کو راز میں رکھا گیا ہے کیونکہ سلمان خان خود اس بات کا اعلان خود کرنا چاہتے ہیں۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.