گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید201نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، مراد علی شاہ

image

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید201نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12462 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی ، اموات کی مجموعی تعداد7621 ہے ، آج مزید70مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد460427ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک6744105نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک474749کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ، اس وقت6701مریض زیر علاج ہیں ، 6497 گھروں میں،14آئسولیشن سینٹرز میں اور190مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 185 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ،  صوبے کے201نئے کیسز میں سے48  کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع شرقی 21، ضلع جنوبی 11، ضلع وسطی9، کورنگی 6 اورملیر 1نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد 23، مٹیاری 17، شہید بینظیرآباد 15، دادو14، میرپورخاص 13، نوشہروفیروز 12، ٹنڈومحمد خان 9، ٹھٹہ 9، تھرپارکر 8، جامشورو 8، سجاول 6، بدین 5، سانگھڑ 4، ٹنڈوالہیار 4،  لاڑکانہ 3 اورعمرکوٹ3  نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں57105 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ، اب تک24136080افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.